ابنا: جنرل مسعود جزائري نے ہاٹ برڈ پر ايران کے سٹلائٹ چينلوں کي نشريات کو بند کردينے پر مبني يورپي يونين کے اقدام کو صحافتي دہشت گردي قرارديا -انہوں نے کہا کہ مغرب کے اس اقدام سے عالمي برادري ميں اسلامي انقلاب کے پيغام اور صہيونيت مخالف سچي خبروں کے پہنچنے کو روکا نہيں جاسکتا - انہوں نے کہا ہاٹ برڈ پر ايران کي نشريات کو بند کرنے کا يہ اقدام دراصل اسلامي بيداري سے متعلق خبروں کو روکنا ہے - انہوں نے کہا کہ مگر وہ اپنے اس طرح کے اقدامات سے ايران کي عالمي سروس کے پروگراموں کے حق پسندانہ پيغام کو روک نہيں سکيں گے.
.......
/169